Categories: NewsUrdu News

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت کی ہدایات کی مطابق عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگ پور میں دیہی مرکز صحت، ڈسپوزل پمپ، واٹر فلٹر پلانٹ اور دریائی علاقے کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی دی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش، سردار امجد عباس خان اور سردار نعیم عباس خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹرو ں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور عملے کی کمی کو جلد پورا کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادویات کی سٹاک کی بھی پڑتال کی۔ ڈپٹی کمشنر نے رنگ پور کے ڈسپوزل پمپ کا بھی معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ رنگ پور شہر میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، واٹر فلٹر پلانٹ کو فی الفور بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رنگ پور میں کشتیوں والے پل کو چالو کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کیا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

5 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

5 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

5 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

11 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

12 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

12 months ago