Categories: NewsUrdu News

عوامی شکایات کا فوری ازالے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب

مظفر گڑھ۔9 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 فروری2017ء) وفاقی محتسب کی طرف سے عوام کی مختلف وفاقی محکمہ جات کے خلاف شکایات کا فوری ازالے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،وفاقی محکموں کے خلاف وصول ہونے والی درخواستوں کی مقامی سطح پر سنوائی کی جارہی ہے یہ بات کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کرنل (ر) سید باقر احسن نے مظفرگڑھ تحصیل آفس میں واپڈا کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سائلین اپنی درخواستیں آن لائن یا بذریعہ ڈاک وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ،شمس آباد کالونی ملتان پر ارسال کرسکتے ہیں، سید باقراحسن نے واپڈا کے خلاف وصول ہونے والی 3درخواستوں کی سماعت کی ایک سائل کی درخواست پر انہوں نے ایس ڈی او حنیف جاوید کو 6ہزار روپے کا ریلیف اور بقایا رقم کی ادائیگی پر بغیر کسی چارجز کے بجلی کا میٹر لگانے کے احکامات جاری کئے، ایک سائل کی درخواست پر میٹر ریڈنگ درست کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سادات کالونی مظفرگڑھ کے سائل کی درخواست پر اس کے گھر کی چھت سے گزرنے والی ہائی پاور تاروں کو کم سے کم وقت میں درست کرنے کے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر کنسلٹنٹ سید باقر احسن نے ٹرانسفارمر کے تنصیب کی درخواست بھی وصول کی ، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ سماعت 21فروری کو جلالپور پیر والہ میں کریں گے جہاں پہلے سے وصولی درخواستوں کی سماعت کے علاوہ نئی درخواستیں بھی وصول کریں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago