Categories: NewsUrdu News

عوامی راج تحریک کی رجسٹریشن کے بعد وہ ملک گیر مہم چلائینگے، جمشید دستی

مظفر گڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری 2015ء ) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں ان کی جماعت عوامی راج تحریک کی رجسٹریشن کے بعد وہ ملک گیر مہم چلائینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان کی پارٹی میں شامل ہوں ۔ وہ اپنی مہم کا آغاز سائیکل پر مظفر گڑھ سے کرینگے جو اسلام آباد جا کر اختتام پذیر ہوگی جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ سائیکل چلانے کی پریکٹس شروع کردی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 جنوری 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے گرد جاگیردار ، صنعتکار اور خواتین اکھٹے ہیں عمران خان کا رویہ بھی اپنے اراکین اسمبلی سے نواز شریف جیسا ہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے پی کے میں عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی کے پی کے میں اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں وہ شامل ہونا چاہتے تھے لیکن جب قریب سے دیکھا تو یہ جماعت ان کے منشور سے دور نظر آئی اس لئے ان کی اب تحریک انصاف سے راہیں جدا ہوئیں ہیں وہ اب اپنی الگ جماعت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں جمشید دستی نے مزید بتایا کہ وہ قومی اسمبلی میں احتساب بل کے علاوہ بزنس مین طبقے کو وزیراعظم ، وزیر مشیر بنانے کیخلاف بل پیش کرینگے جس کی تیاری جاری ہے دونوں بل جلد ایوان میں پیش کردینگے انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ان بلوں پر ان کا ساتھ دیں

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago