Categories: NewsUrdu News

عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، حمادنواز خان ٹیپو

مظفرگڑھ۔ 21مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے حماد نواز خان ٹیپو نے عمران خان کے 100دن کے پلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں آرہے ہیں حالانکہ عمران نیازی کو معلوم ہے کہ ان کی شکست کی ابتدا خیبرپختونخوا سے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نئے ایجنڈا کے اعلان کی بجائے قوم کو ان سوالات کا جواب دیں کہ کے پی کے عوام کے لئے روزگار کے نئے مواقع کیوں پیدا نہیں کئے، ہسپتالوں کو ضروری سہولیات فراہم کیوں نہیں کیں، سینکڑوں سرکاری سکول کیوں بند کر دئیے، ان کے پانچ سال کے دوران شاہراہوں کی تعمیر کیوں نہیں کی گئی، احتساب کے ادارے کے دروازے پر تالے کیوں لگا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی، بہتان بازی اور دھوکہ دہی عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے۔ شہباز شریف نے اگر میگا پروجیکٹ بنائے تو دوسری طرف عمران نیازی نے بھی درخت اگانے کی آڑ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

6 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

6 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago