News

علی پور ہسپتال کے ڈائیلاسز سنٹر کےلئے 13 مشینیں خرید لی گئی ہیں،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2023ء) پنجاب کی نگران حکومت نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور کے ڈائیلاسز سنٹر کے لیے مشینوں کی خریداری کی گرانٹ جاری کر دی ہے جس سے ڈائیلاسز کی 13 مشینیں خرید لی گئی ہیں ۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر اقبال ساجد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ علی پور میں ڈائیلاسز سنٹر جلد ہی فنکشنل کر دیا جائے گا ۔ گردے کے مریضوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور میں ڈائیلاسز سنٹر فنکشنل ہونے سے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں واقع ڈائیلاسز سنٹر پر بوجھ کم ہو جائے گا ۔ علی پور ڈائیلاسز سنٹر سے تحصیل جتوئی ، علی پور اور گرد و نواح کے علاقوں کے مریضوں کو مفت ڈائیلاسز کی سہولت فراہم ہو گی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago