Categories: NewsUrdu News

عطائیوں کو کسی صورت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔3 جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جولائی2018ء) عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے عطائیوں کو کسی صورت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میںڈاکٹر شاہد حسین مگسی سی ای او ہیلتھ نے محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر نے پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ میں عطائیوں کی جانب سے سیل کلینک کوغیر قانونی طور پر دوبارہ کھولنے اور پریکٹس کرنے کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو انکے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ عطائیوں کو کسی صورت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیلتھ کونسل کے لئے تجویز کردہ بجٹ اور اخراجات کا جائزہ لیا گیا ہیلتھ کونسل ممبران نے اتفاق رائے سے روزمرہ اخراجات اور سیکورٹی کیلئے ڈیلی ویج پر ملازمین بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کا اچانک دورہ کریں گے اور وہاں ادویات کی فراہمی اور جاری تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لے گے، اجلاس میں ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈاکٹر کاظم خاں ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ اوز ڈاکٹر رفیق بھٹی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈاکٹر امیر بخش ہیلتھ کونسل ممبران ایوب شاہ عزیز قریشی فیاض سہرائی عدنان لغاری شاہدوسیم خورشید قریشی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago