مظفر گڑھ۔3 جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جولائی2018ء) عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے عطائیوں کو کسی صورت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میںڈاکٹر شاہد حسین مگسی سی ای او ہیلتھ نے محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر نے پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ میں عطائیوں کی جانب سے سیل کلینک کوغیر قانونی طور پر دوبارہ کھولنے اور پریکٹس کرنے کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو انکے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ عطائیوں کو کسی صورت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیلتھ کونسل کے لئے تجویز کردہ بجٹ اور اخراجات کا جائزہ لیا گیا ہیلتھ کونسل ممبران نے اتفاق رائے سے روزمرہ اخراجات اور سیکورٹی کیلئے ڈیلی ویج پر ملازمین بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کا اچانک دورہ کریں گے اور وہاں ادویات کی فراہمی اور جاری تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لے گے، اجلاس میں ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈاکٹر کاظم خاں ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ اوز ڈاکٹر رفیق بھٹی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈاکٹر امیر بخش ہیلتھ کونسل ممبران ایوب شاہ عزیز قریشی فیاض سہرائی عدنان لغاری شاہدوسیم خورشید قریشی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…