Categories: NewsUrdu News

عدل صرف ججز نہیں کرسکتے، وکلاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس یاورعلی

مظفرگڑھ ۔ 11اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کا کہنا ہے کہ ججز لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہی آتے ہیں،عدل صرف ججز نہیں کرسکتے،عدل کی فراہمی کے لیے وکلاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سرکٹ ہاؤس میں مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کا کہنا تھا کہ عدل کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک ماں کی طرح ہے جس کی بہتری کے لیے وہ سب کچھ کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اس موقع پر وکلاء کے مطالبہ پر وکلاء کالونی کا معاملہ حل کرنے،کنزیومر کورٹ مظفرگڑھ میں لگانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ٹول پلازوں پر وکلاء سے ٹیکس وصولی روکنے کے مطالبہ پر غور کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل جام محمد یونس نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کی کاوشوں کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ ان نازک حالات میں بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کی اشد ضرورت ہے۔جام محمدیونس نے عدلیہ کے احترام پرزور دیا۔انھو ں نے ہفتہ میں2دن مظفرگڑھ میں کنزیومر کورٹ لگانے اور 15دن بعد ایک دن کے لیے مظفرگڑھ میں بنکنگ کورٹ لگانے اور ٹول پلازوں پر وکلاء سے ٹیکس کی وصولی روکنے کا مطالبہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مظفرگڑھ راؤمحمدسلیم کا کہنا تھا کہ انھوں نے چارج سنبھالنے کے بعدوکلاء کے حوالے سے معاملات کی بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کی ،ان کا کہنا تھا کہ کوٹ ادو جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا رکا ہوا کام ان کی کاوشوں کی بدولت دوبارہ شروع ہوگیا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کہنا تھا کہ علی پور،جتوئی اوردیگر بارزمیں شجرکاری مہم شروع کرادی گئی ہے جبکہ بخشی خانوں کی تزئین وآرائش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں تعطل کا شکار کیسز کو نمٹانے کے لیے تیزی سے کام کیا جارہا ہے تاکہ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔صدر ڈسٹرکٹ بارمظفرگڑھ سہیل اختر نے اپنے خطاب میں وکلاء کالونی کا مسئلہ جلدازجلد حل کرنے ،جونیئرز اور نوجوان وکلاء کے لیے چیمبرز کی فراہمی کے لیے جگہ الاٹ کرنے اور ہائیکورٹ کے ججز تقرری میں مظفرگڑھ بار کے وکلاء کو منتخب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں امجداصغر،سابق صدربارسید تصدق حسین بخاری ایڈوکیٹ اور بلال مستوئی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدیاور علی اور دیگر ججز کو ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔تقریب میں رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ بہادر علی بلوچ،ڈائریکٹر جنرل جیوڈیشری راناعبد الجبار، ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ قیصر نذیر بٹ،صدر ہائیکورٹ بار ملتان خالداشرف، سیکرٹری ہائیکورٹ بارملتان عثمان بھٹی ،ممبر پنجاب بارکونسل لیہ ملک غلام مصطفی جونی، ممبر پنجاب بار کونسل ڈیرہ غازیخان محمدعارف خان گرمانی ،سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمان، ضلع بھر کی عدالتوں کی ججز اور ڈویڑن بھر کی بارز سے آنے والے وکلاء رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago