Categories: NewsUrdu News

عاشورہ محرم میں قیام امن کیلئے علماء کا کردار قابل تحسین ہے٬ڈی سی او

مظفر گڑھ۔13 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں پائیدار قیام امن کیلئے ضلع بھر کے علماء کرام و ممبران امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے ٬یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلعی انتظامی افسران سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی٬ انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام امن پسند ہیں جو ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ او ر پولیس سے بھر پور تعاون کرتے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان ٬ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران نے ضلع میں قیام امن کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے٬ ڈی سی او نے مزید کہا کہ سرکاری محکموںکے افسران ا ور اہلکاروں نے بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دئیے ہیں جو قابل تعریف ہیں٬ انہوں نے ضلع کی فضا کو پرامن رکھنے میں تمام علماء کرام ٬ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا ٬اس موقع پر اے ڈی سی مہرخالد٬ ڈی او سی شہزاد مگسی٬ ای ڈی او فنانس محمد اعظم٬ ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو٬ اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

1 month ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago