Categories: NewsUrdu News

ظالم زمیندار نے 70 سالہ بزرگ محنت کش اور اس کے بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے ، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 نومبر2019ء) ظالم زمیندار نے روکنے کے باوجود سڑک سے گزرنے پر 70 سالہ بزرگ محنت کش اور اس کے بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے ،کتوں نے نوچ ڈالا دونوں شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سیت پور کے علاقے موضع شیخانی کا محنت کش 70 سالہ بزرگ جام خیر محمد موھانہ اپنے بیٹے اسماعیل کے ھمراہ خانگڑھ ڈومہ سے سودا سلف لینے کے بعد واپس آ رہا تھا جب وہ زمیندار جاوید بلوچ کے گھر کے قریب سڑک سے گزرنے لگے تو اس نے انھیں سڑک پر سے گزرنے سے منع کیا اور انکار پر طیش میں آکر اپنے 5 خونخوار کتے باپ بیٹے پر چھوڑ دیئے باپ بیٹا زمیندار سے معافی مانگتے رہے مگر اس نے ایک نہ سنی اور قہقہے لگاتا اور تماشا دیکھتا ر ہاچیخ و پکار پر شفیق،صغیر و دیگر اہل علاقہ نے آکر زمیندار کی منت سماجت کرکے اور کتوں کو بھگا کر دونوں باپ بیٹے کی جان بخشی کرائی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سیت پور موقع پر پہنچ گئی اور اور باپ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور میں داخل کرا دیا پولیس نے زمیندار جاوید بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago