News

طیب رجب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) طیب رجب اردگان ہسپتال مظفرگڑہ میں ہیپاٹائٹس آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ہسپتال میں موجود مریضوں کو ہیپاٹائٹس کے مرض ،اس کے اسباب اور علامات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبشر خان مینیجر اوپی ڈی ڈی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیشتر افراد پیپاٹائٹس کا شکار ہیں مگر ان کو معلوم ہی نہیں کیونکہ وہ بظاہر صحت مند نظرآتے ہیں ن کو انکی بیماری کا تب پتہ چلتا ہے جب مرض کافی حد تک بڑھ چکا ہوتا ہے او ہیپاٹائٹس جگر پر اثرانداز ہوچکا ہوتا ہے تاہم اس کا علاج ممکن ہے اور بروقت علاج سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنی ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کروانی چاہئے اور ہیپاٹائٹس بی نہ ہونے کی صورت میں اس کے بچاؤ کی ویکسین کروا لینی چاہئے جو کہ تین انجکشنز پر مشتمل ہوتی ہے۔

اور اگر کوئی مریض ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہو تو اسکو اپنا علاج مکمل کروانا چاہئے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اورادویات بہت مہنگی ہیں مگر رجب طیب اردگان حکومت پنجاب کی معاونت سے ہیپاٹائٹس کا علاج معالجہ بالکل مفت فراہم کرتا ہے۔

ہیپاٹائٹس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد کمال کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مختلف بیماریوں سے بچنے کا ذریعہ بھی۔ ہیپاٹائٹس ایک شخص سے دوسرے شخص کو انتقال خون کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں بلاوجہ خون نہیں لگوانا چاہئے۔ اس کے علاوہ کسی بھی بیماری کی صورت میں گلی محلہ میں بیٹھے عطائیوں کے پاس جانے کی بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

استعمال شدہ سرنج، شیو یا بال کٹواتے ہوئے استعمال شدہ اوزار ، خواتین کا استعمال شدہ سوئی سے ناک اور کان چھدوانا اس مرض کی منتقلی کی اہم وجوہات ہیں۔ جہاں عوام الناس کو ایسی احتیاطیں برتنی چاہئیں وہاں شعبہ صحت سے وابستہ لوگوں کو بھی اپنی اور مریضوں کی حفاظت کیلئے اپنی تمام حفاظتی تدابیر کو بروئے کارلانا چاہئے۔ خصوصی طور پر نرسز کو مریضوں کو انجیکشن لگاتے ہوئے اور لیب کے عملے کو خون کا سیمپل لیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے اور اپنی سیفٹی کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔

ڈینٹسٹس کو بھی چاہیے کہ دانتوں کے علاج کیلئے استعمال ہونے والے اوزاروں کو احسن طریقے سے سٹرلائز کروائیں۔اس موقع پر ہیڈ آف آپریشن وقار احمد کا کہنا تھا کہ طیب رجب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ حکومت پنجاب کی معاونت سے ہیپاٹائٹس کی مفت تشخیص،علاج اور ویکسین فراہم کرتا ہےاور حکومت پاکستان کے مشن 2030 ہیپاٹاٹئٹس فری پاکستان کے مشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ آخر میں ہیپاٹائٹس آگاہی واک بھی کی گئی جس کا مقصد عوام الناس میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔آگاہی مہم میں ڈاکٹرشیراز حسن فیکلٹی چیئر،اکرام جاوید ایڈمن مینیجر ،محمد الیاس مینیجر فنانس کے علاوہ دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago