Categories: NewsUrdu News

طیب اردگان تدریسی ہسپتال کیلئے 3ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں‘ڈی سی او

مظفر گڑھ ۔6 جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے ہمیشہ باصلاحیت افراد کی قدر کی ہے اور ان کو ان کا حق دیا ہے، باصلاحیت افراد کو اپنے صلاحیتوں کو نکھارنے اور لوہا منوانے کیلئے مختلف مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کئے ہیں۔یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے سول سوسائٹی اور علماء مشائخ امن کمیٹی کے زیر اہتمام مظفرگڑھ کے باصلاحیت افراد میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو، قسور کریم لنگڑیال، علمدار عباس بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے ، 500بستروں پر مشتمل طیب اردگان تدریسی ہسپتال کیلئے 3ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں، جو 2سال کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا ،ہسپتال کا پلان سنگاپور سے بنوایا گیا ہے ، یہ ہسپتال بین الاقوامی معیار کا ہسپتال ہوگا، ڈی سی او نے بتایا کہ گنیش واہ نہر سے چوک کچہری تک دو رویہ سٹرک کی تعمیر کا کام ماہ رمضان کے دوران شروع کردیا جائے گا جس کیلئے ٹینڈر دئیے جاچکے ہیں، سٹرک کی تعمیر کا کام بھی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ عیدالفطر سے قبل گارڈن روڈ پر ایک فیملی پارک بھی بنا دیا جائے گا جو مکمل طور پر ایک پرائیویٹ کمپنی بنائے گی، ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں تعمیرو ترقی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اس کی پسماندگی دور کرنی ہے ، قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپونے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع مظفرگڑھ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 60سالوں کے مقابلہ میں ن لیگ کی حکومت نے جو کام کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا اب تک ضلع کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے وڈیرے ، جاگیر دار او ر وہ سیاستدان ہیں جو اقتدار میں رہنے کے باوجو د ضلع کے مسائل کو حل نہ کرسکے، ممبر صوبائی اسمبلی قسور کریم لنگڑیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کی ترقی کا جو باب شروع ہو ا ہے اب ضلع کو پسماندہ نہیں کہا جاسکتا، ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلع کی ترقی کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، اس سے قبل ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر نعیم احمد خان، رانا محمد افضل ،سربراہ مثالی پبلک سکول جمیل قریشی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں ضلع مظفرگڑھ کی نمائندگی ضرور پائی جاتی ہے ، تعلیم کا میدان ہو یا کھیل کا میدان ، شعبہ طب ہو یا انجینئرنگ ضلع کے باصلاحیت افراد نے ہر میدان میں ضلع کا نام روشن کیا ہے،ضلع مظفرگڑھ واحد ضلع ہے جس کو تعلیم کے میدان میں 2صدارتی ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے ،اگر ضلع کے باصلاحیت افراد کی سرپرستی کی جائے تو یہ نہ صرف اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے بلکہ پاکستان کا نام روشن کریں گے ، تقریب کے اختتام پر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے، تقریب میں ملک خیر محمد بدھ، ای ڈی ا و فنانس نادر خلیق، ای ڈی ا و زراعت میاں عابد حسین، ای ڈی او صحت ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈاکٹر مہر اقبال ، ڈی ایس پی بختیار احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار اقبال پتافی، سید امیرحسن،مولانا ابوہریرہ، مولانا شفیق الرحمن آزاد،ناظم بلوچ، شیخ محمد راشد، معروف شاعر افضل چوہان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago