Categories: NewsUrdu News

طیب اردوان ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 62بستر مختص کردیئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کی مطابق طیب اردوا ن ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 62بستر مختص کردئیے گئے ہیں، جن کو 250بستروں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کیلئے این 95ماسک سمیت دیگر ضروری ادویات اور سامان آچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طیب رجب اردوان ہسپتال میں کورونا کے 8مریضوں کو بھیجا گیا تھا جن میں سے 7مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلئے عملی اقدمات کئے جارہے ہیں تاہم میڈیا بھی ایسی افراد کی نشاندہی کرے، عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے بلکہ ان کا آگہی فراہم کی جائے کہ کسی جگہ پر اکٹھے نہ ہوں، غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ہاتھ دھونے کو معمول بنایا جائے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago