Categories: NewsUrdu News

طلباء و طالبات کودور جدید کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈی سی مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اپریل2019ء) آج کے طلباء و طالبات کو رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کیلئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اورطلباء و طالبات کی اخلاقی تربیت کیلئے ان میں کتاب بینی کا شوق بھی پیدا کرنا ہوگا ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کے ساتھ طلباء و طالبات کیلئے ویب سائیٹ کے قیام اور ای میگزین کے اجراء کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویب سائیٹ کے قیام اور ای میگزین کے اجراء سے طلباو طالبات کو صحت تفریحی میسرآئے گی اور ان میں مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا۔ میگزین میں طلباء و طالبات کی دلچسپی کے مطابق ان کی تحریریں اور مضامین شائع کئے جائیں گے،جس کیلئے طلباء و طالبات پر مشتمل مجلس اداریت تشکیل دی جائے گی، ذمہ دار اساتذہ کو نگران اور سرپرست اعلیٰ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے کلاس ششم کے طلباء و طالبات کو نونہال اور تعلیم و تربیت جیسے رسالے فراہم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہائی سکولوں اور ہائر سکینڈری سکولوں کی سطح پر طلباء کونسل بنائی جائے جس کے عہدیداروں کو انتخاب بذریعہ انتخابات کیا جائے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم فیاض احمد بزدار نے بتایا کہ ویب سائیڈ کے قیام اور ای میگزین کے اجراء کیلئے ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے رواں ماہ کے دوران اس کو مکمل کرلیا جائے گا، مئی کے پہلے ہفتے میں اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور ای میگزین کا پہلا شمارہ بھی جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرز تعلیم غلام فاروق علوی ، ثمینہ بشر، اے ای او سجاد بھابھہ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago