مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں چیف ٹیکنیشنز (ایمرجنسی اینڈ کلینیکل میڈیسن ٹیکنالوجی) کا ہمیشہ بنیادی کردار رہا ہے آٹھ ہفتہ کے تربیتی کورس سے چیف ٹیکنیشنز کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا یہ بات انہوں نے محکمانہ تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے چیف ٹیکنیشنز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کامیابی پر چیف ٹیکنیشنز کو مبارکباد پیش کی اور مسائل کے حل کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں تقریب سے ڈاکٹر مہر اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر رفیق بھٹی، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کاظم خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عدنان لغاری صدر چیف ٹیکنیشن ایسوسی ایشن نے خطاب کیا۔ عدنان لغاری نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام ٹیکنیشنز امتیازی حیثیت سے پاس ہوئے جو کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر پیرامیڈکس کا دیرینہ مطالبہ تھا مگر بد قسمتی ہے کہ آٹھ سال گذر جانے کے باوجود اس پر اب تک مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…