مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع میں بہت سے مسائل ہیں ان کو کم کرنے کیلئے سب نے مل کر سنجیدگی سے کام کرنا ہے، میرے نزدیک کام کرنے والے افسر اور اہلکاروں کی عزت ہے کام نہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ یہ بات انہو ں نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ مختلف امور پر ایک جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ انتظامی امور کے ایجنڈے پر من وعن عمل کیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے میونسپل سروسز سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے گٹروں کے صحیح اعدادو شمار جمع کریں، ان کے ڈھکن لگائیں، نالیوں اور سیوریج لائن کی صفائی کو یقینی بنائیں، سٹریٹس لائٹس کو فعال کیا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…