Categories: NewsUrdu News

ضلع کے انتظامی امور میں محکمہ ریونیو کا بڑا اہم کردار ہے،ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو ختم نہیں ہو رہا، ضلع کے انتظامی امور میں محکمہ ریونیو کا بڑا اہم کردار ہے، سیلاب ہو، الیکشن ہو، سروے ہو، مردم شماری ہویا کوئی اور کام ہو ریونیو افسران کی معاونت نا گزیر ہوتی ہے، تاہم ہم نے اپنے کام سے بھی ثابت کرنا ہے کہ محکمہ ریونیو کے بغیر ضلع کے انتظامی امور نہیں چل سکتے۔یہ بات انہوں نے محکمہ ریونیو کے معاملات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض احمد نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی محکمہ یا ادارہ اس وقت ختم کیا جاتا ہے جب اس کو متبادل موجود ہو، سول عدالتوں میں ہر معاملہ ریونیو سے جڑا ہوا ہے، لہذا محکمہ ریونیو کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عوام مسائل کو فوری حل کرنے اور عوامی تکالیف کو کم کرنے میں ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 15روز میں گرداور کی خالی سیٹوں پر سینارٹی اور میرٹ پر ترقیاں دے دی جائیں گی اور نائب تحصیلداروں کی سیٹوں پر ترقی کے لئے اعلیٰ حکام کو سفارش کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹواری اپنے دفاتر کے باہر دفتر کا بورڈ ضرور نصب کریں اور دفاتر میں بیٹھ کر کام کریں۔قبل ازیں سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ریونیو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محکمے اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں، ہم نے بھی وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہے اور اپنے امیج کو بہتر بنانا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتا ب احمد نے کہا کہ افسران کے کارکردگی میں تحصیلدار سے لے کر پٹواری تک کی محنت شامل ہوتی ہے ہم ان کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، ان کی ترقی ہو یا ریٹائرمنٹ تمام معاملات کو قانون اور میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔سیمینار سے اسسٹنٹ کمشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، جو کام ہونے والا ہے اس کو فوری کریں اور جو نہیں ہوسکتا اس پر صاف انکار کردیں، لوگوں کے مسائل حل ہونگے تو ان کا اعتماد بحال ہوگا۔ سیمینار میں ضلع بھر کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گردارور، پٹواریوں نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago