News

ضلع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑ ھ

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑ ھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام متعلقہ ادارے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ دار ی سرانجام دینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے فلڈ بند چک روہاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب اور دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے سند ھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 2لاکھ 63ہزار 930کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا اخراج 90 ہزار 625کیوسک جبکہ ہیڈ پنجند پر پانی کا اخراج 98ہزار 758کیوسک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلابی علاقوں میں متاثرین کے انخلاء کیلئے اعلانات کرائے جارہے ہیں، دریائی علاقوں سے ملحقہ104مواضعات کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظرخالی کرایا جارہا ہے۔

ریسیکو1122کے افسران، عملہ اور مشینری موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی علاقوں کے نزدیک فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔ تحصیل مظفرگڑھ میں 12، تحصیل جتوئی میں 9جبکہ تحصیل علی پور میں 7رویلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں متاثریں کیلئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپوں میں جانوروں کیلئے خوراک اور ادویات کا بھی انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ مویشیوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے ان کی ویکسی نیشن بھی کررہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago