News

ضلع میں مستقل اور پائیدار قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع میں مستقل اور پائیدار قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آپس کے اختلافات اور مسائل کو مل بیٹھ کر ہی احسن طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے تاکہ معاشرے میں امن، بھائی چارے، اخوت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے یہ بات انہوں نے چہلم امام حسین ؓ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام، عیدین اور دیگر تہوار وں پر ضلعی کی پرامن عوام اور جید علماء و مشائخ نے ضلع بھر میں مثالی امن قائم رکھ کر ضلع کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس روایت کو قائم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا چہلم امام حسین ؓ کے مرکزی جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، راستوں کی صفائی کا معقول انتظام کیا جائے گااور امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ ہونگے۔

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے یقینی دھانی کرائی کے ضلع میں پائیدار اور مستقل قیام امن کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور مسائل کو انتظامیہ اور پولیس کے مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیومن ریسورس تیمور احمد، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حید رشاہ، انچارج سکیورٹی برانچ وسیم گوپانگ، مولانا عبدالمعبود آزاد، قاری عبدالغنی ثاقب، غضنفر عباس نقوی، سید امیر حسن نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago