Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفر گڑھ میں وزیر اعظم کسان زرعی پیکج کے تحت کاشتکاروں کی مالی معاونت کیلئے 12عدد کیش ڈسبرسمنٹ سنٹرز قائم

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔4 نومبر۔2015ء) ضلع مظفر گڑھ میں وزیر اعظم کسان زرعی پیکج کے تحت کاشتکاروں کی مالی معاونت کیلئے 12عدد کیش ڈسبرسمنٹ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں سے کاشتکاروں کو کپاس اور دھان کی فصلات کیلئے فی ایکڑ 05ہزار روپے کے حساب سے پے آرڈرز اشو کئے جایئں گے۔تحصیل مظفر گڑھ میں 04، کوٹ ادو میں 04،علی پور میں 02اور تحصیل جتوئی میں 02سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔یہ باتیں مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا پہلے فیز میں ضلع کے 65ہزار سے زائد کاشتکاروں کو امدادی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل مظفر گڑھ میں یہ سنٹرز فیصل سٹیڈیم، ایلیمنٹری کالج، گورنمنٹ ہائی سکول رنگ پور اورگورنمنٹ ہائی سکول خانگڑھ میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ کوٹ ادو میں یہ سنٹرز ایلیمنٹری کالج ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول احسان پور، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوک سرور شہید اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سنانواں میں قائم کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ علی پور میں یہ سنٹرزگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں قائم کئے گئے ہیں۔ جبکہ جتوئی میں یہ سنٹرز گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی اور ہائر سیکندری سکول شہر سلطان میں قائم کئے گئے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago