مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اقلیتوں کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ شہر میں سیوریج او رصفائی کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، جلد ہی ان مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کے روٹ کو وزٹ کریں اور راستے میں موجود تجاوزات اور صفائی کے صورتحال کو بہتر بنائیں۔ اجلاس میں اے سی ہیومن ریسورس تیمور عثمان، ٹرینی اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر محمد رضوان، ڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر، انسپکٹر ذکی ریحان، سب انسپکٹر وسیم گوپانگ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں صدر انجمن تاجران امیر حسن، ممبر امن کمیٹی اختر بخاری، پادری رانا عرفان نے کہا کہ ضلع کو پر امن بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اقلیتی برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اجلاس میں عاصم رحمت، چنوں رام پریمی سمیت اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…