News

ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل چھٹی تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی، زین محمود نے میدان مارلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2021ء) ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل چھٹی تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی اس سال زین محمود نے میدان مار لیا انہوں نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں 195 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ چالیس سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چمپئن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 12 منٹ 2 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری جبکہ سابق چمپئن نادر مگسی نے فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری پیئرڈ کی بی کیٹیگری میں اسد خان شادی خیل نے مقررہ کردہ فاصلہ2 گھنٹے 23منٹ 38 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سعود مجید نے 2 گھنٹے 25 منٹ 57 میں فاصلہ طے کرکے دوسری جبکہ نعمان سرانجام نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 26منٹ 38 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری پیئرڈ سی کیٹگری میں ظہیر حسین شاہ نے اول محمد عثمان اقبال دوم جبکہ محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری پیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول عمر اقبال کانجو نے دوئم جبکہ بیورگ مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹگری میں تشنہ پٹیل نے پہلی جبکہ ماہم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک گاڑیوں کی اے کیٹیگری میں یاسر احمد نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25منٹ میں طے کرکے پہلی عقیل احمد نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 28منٹ میں طے کرکے دوسری جبکہ بیبرک بلوچ نے 195 کیلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 30منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سٹاک گاڑیوں کی بی کیٹگری میں سلطان بہادر عزیز نے اول بسم اللہ مگسی نے دوم جبکہ عفنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک سی کیٹیگری میں زبیر حیات نے پہلی راشد عبداللہ نے دوسری جبکہ منیم جھنڈیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک ڈی کیٹگری میں تاج خان مہر نے پہلی فلک شیر بلوچ نے دوسری جبکہ شاہ گل مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی سٹاک کیٹگری میں پلوشہ حیات خان نے پہلی ندا واسطی نے دوسری جبکہ دینہ پٹیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago