Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ کے گنے کے کاشتکار وں کو ان کو جائز حق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی دستی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ کے گنے کے کاشتکار وں کو ان کو جائز حق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے اس کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کسان ہمارے ضلع کا سب سے مظلوم طبقہ ہیں، ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے اور کسی قسم کی رعائت نہ ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ شوگر ملز انتظامیہ کسانوں کو حکومتی ریٹ 180روپے فی من ادائیگی کو بروقت یقینی بنائے، وزن میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، معاون خصوصی برائے خوراک سردار خرم سہیل لغاری نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے، وزن میں کٹوتی کرنے والوں اور سرکاری ریٹ پر ادائیگی نہ کرنے پر شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی اور ملوث افراد کو بند کرایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں گنے کے کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار نیاز گشکوری، فاطمہ شوگر ملز،شیخو شوگر ملز اور رحمان حاجرہ شوگر ملز کے نمائندگا ن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق ، اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ سمیت کسان تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago