Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ کے نئے لوگو ( نشان )کی تخلیق کیلئے ضلع کے شہریوں سے تجاویز طلب

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2019ء) ضلع انتظامیہ نے ضلع مظفرگڑھ کے نئے لوگو ( نشان )کی تخلیق کیلئے ضلع کے شہریوں سے تجاویز طلب کی ہیں، اس حوالے سے ضلع کے تمام شہریوں ، طالب علموں ، تخلیق کاروں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے آرا ء لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ لوگو مظفرگڑھ کی تاریخ ، ثقافت، معیشت اور جغرافیہ کا آئینہ دار ہونا چاہیے، جو مظفرگڑھ کی شناخت اور پہچان بنے، انہوں نے کہا کہ لوگو غیر روائتی، منفرداور جدید ہونا چاہیے، جس میں جدت اور قدامت کا امتزاج ہو۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا استعمال ، سرکاری دستاویزات، سرکاری سٹیشنری اور خط و کتابت ، سرکاری عمارات، یونیفارم، مہروں اور ویب سائٹ پر کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ لوگو انتخاب کے مقا بلے میں شرکت کیلئے ضلع کے تمام شہریوں کو دعوت عام ہے ، بچے ، بوڑھے ، مرد و خواتین ، طالب علم اور ملازمت پیشہ لوگ سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ شرکت کرسکتے ہیں، اس کیلئے محض تخلیقی ذہن ہونا شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل، طالب علم اور تخلیق کار کی کیٹگری میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، انعام سے بالا تر ہوکر پوزیشن حاصل کرنے والے کو شناخت اور اعزاز ملے گا۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد اپنے ڈیزائن کے حوالے سے آئیڈیاز اور تجاویز بذریعہ ڈاک ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرمظفرگڑھ کو پندرہ دن کے اندر 22جنوری تک بھیج سکتے ہیں، اس کے علاوہ اپنے ڈیزائن diomuzaffargarh@gmail.comپر میل یا 0334-9992223پر وٹس ایپ بھی کرسکتے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago