News

ضلع مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں کی پولیس کی سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا میاب کاروائیاں

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مئی2022ء) ڈی پی او کیپٹن(ر)طارق ولائت کی ہدا یت پر مظفرگڑھ ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کی سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا میاب کاروائیاں،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سیت پور نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کےحوالات تھانہ بند کر دیا اور مقدمہ درج کر دیا ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150 لٹر دیسی شراب معہ آلات برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے 12 بور بندوق برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ۔

اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف ایس ڈی پی او جتوئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار زوار حسین نے کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،سماج دشمن عناصر کے خلاف آیک اور کاروائی کے دوران ایس ڈی پی او جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ شہر سلطان نے غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔ 

اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر کاکہنا تھا کہ پولیس سماج دشمن عناص اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف ۔مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago