Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ کو سیلاب کے نقصانات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ

مظفر گڑھ۔یکم مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع کی عوام کو ہر سال سیلاب کا سامنا رہتا ہے جس سے فصلات اور رہائش گاہوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کیلئے ضلع مظفرگڑھ کوسیلاب کے نقصانات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔سیلاب سے پہلے ، سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد کئے جانے والے اقدامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے افسران کو ضلع مظفرگڑھ آمد پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2010میں دریائے سندھ میں 9لاکھ59ہزار کیوسک سے زائد پانی ریکارڈ کیاگا، 2014میں دریائے چناب میں 7لاکھ 67ہزار کیوسک سے زائد پانی ریکارڈ کیا گیا۔حفاظتی بندوں کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے ، سیلاب کی صورت میں ضلع بھر میں 33ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے ، امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کاموں کیلئے ٹینٹ کشتیاں اور خوراک سمیت دیگر اشیاء اور مشینری کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ریسکیو 1122،شہری دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں نے اپنا اپنا پلان تیار کرلیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 2010کے سیلاب کے دوران ضلع کے 3لاکھ66ہزار 976متاثرہ خاندانوں میں 9ارب 69کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی ،2014کے سیلاب کے دوران 4لاکھ32ہزار263متاثرہ خاندانوں میں 2ارب 74کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کی چار تحصیل، 111یونین کونسلز اور9میونسپل کمیٹیاں ہیں، ضلع بھر میں 2091سرکاری سکول اور663پرائیویٹ سکول ہیں، 19سرکاری کالجزاور12پرائیویٹ کالجز موجود ہیں، جہاںطلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ایک ضلعی صدر ہسپتال، 4تحصیل صدر ہسپتال، 12دیہی مراکز صحت اور72بنیادی مراکز صحت عوام کو بنیادی و جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 11لاکھ57ہزار 757ایکٹر زرعی اراضی ہے جس پر کپاس ، چاول ، گنا اور گندم کی فصل سمیت مختلف پھل اور سبزی کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 3پاور پلانٹ، ایک آئل ریفائنری سمیت شوگرملز، فلور ملز، ٹیکسٹائل ملزاورجیوٹ ملز سمیت دیگر صنعتی ادارے موجود ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو مہر خالد، اے ڈی سی جی شہزاد مگسی، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد مگسی ، ایکسین آبپاشی زاہد حسین سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں پبلک سیکٹر منیجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے افسران نے اے ڈی سی ریونیو مہر خالد کے ہمراہ طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور وئیر ہائو س مظفرگڑھ کا بھی معائنہ کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago