Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گئے ہیں ۔چیئرمین ضلع کونسل

مظفر گڑھ۔26 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2018ء) ضلع مظفرگڑھ کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گئے ہیں .پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے،ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کئے ہیں اور کریں گے،یونین کونسلوں کے چیئرمین عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کرداراداکریں ،منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر اور کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔تحصیل علی پور کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے جلد ہی فنڈز جاری کردیں گے،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار ضلع کونسل مظفرگڑھ کے چیئرمین حافظ محمدعمرخان گوپانگ نے علی پور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوپانگ گروپ کے چیف سردار عاشق خان گوپانگ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حلقہ این اے 180میں اربوں کے منصوبے مکمل کرواکر الیکشن میں کئے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔انشاء اللہ ضلعی حکومت کی گرانٹ سے ضلع مظفرگڑھ کوماڈل ضلع بنائیں گے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago