Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ میں 3ہزار900 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2017ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم شمشیر احمد خان نے کہا ہے ضلع مظفرگڑھ میں 3ہزار900 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو مکمل طور پوریقینی بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی تربیت کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکیں،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے افسران کے سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے بھرتی کے عمل کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا اور بھرتی کے عمل میں اقرباپروری اور سفارش کے کلچر کی مکمل بیخ کنی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی بے صابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago