Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ میں 2 نئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام کی منظوری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جولائی2020ء) پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی نے ضلع مظفرگڑھ میں 2 نئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب احمد علی خان دریشک نے ضلع مظفرگڑھ کے سنانواں اور سیت پور کے علاقوں میں نئے لینڈریکارڈ سینٹرز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سنانواں میں نئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام سے کوٹ ادو کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر اور سیت پور میں نئے ریکارڈ سینٹر کے قیام سے علی پور لینڈ ریکارڈ سینٹر پر بوجھ کم ہو جائے گا اور سنانواں اور سیت پور کے عوام کو بھی دوردراز جانے سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کوٹ ادو اور علی پور کے اسسٹنٹ کمشنر نئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب کریں گے۔ چئیرمین پی ایل آراے احمد علی خان دریشک نے ڈیرہ غازیخان کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 11 نئے سنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں ضلع مظفرگڑھ کے سنانواں اور سیت پور سینٹرز کے علاوہ عمر کوٹ، داجل، حاجی پور، محمد پور، کوٹ مٹھن، کوٹ چھٹہ، شادن لنڈ، فاضل پور اور ٹرائیبل ایریا تونسہ بھی شامل ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago