Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ میں گذشتہ 15 دنوں سے ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری، کسان تباہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2020ء) ضلع مظفرگڑھ میں گزشتہ 15 دنوں سے ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری، کسان تباہ۔ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں قانگوئی روہیلانوالی،الموسی نگر مکھن بیلہ موچی والی ،گانگا یونین، یو سی محال کھاکھی،خانگڑھ،دوآبہ،رنگپور،چوک سرور شہید،جتوئی،علی پور اور ان کے گردونواح میں گزشتہ 15 دنوں سے ٹڈی دل نے تباھی مچا رکھی ھے۔کاشتکاروں کا کہنا ھے کہ وہ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مایوس ھو چکے ھیں۔وہ ضلع سے ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے میں مکمل ناکام ھو چکے ھیں ٹڈی دل ضلع کے مختلف علاقوں میں فصلات پر بار بار حملے کرکے تباھی پھیلا رھا ھے۔ کاشتکار اور کسان پریشانی کا شکار ھیں بڑی تعداد میں ٹڈی دل کا حملہ ٹڈی دل نے تیار فصلات پر حملہ کرکے فصلات کو تباہ کردیا ھے۔ کسان اور کاشتکار اپنے آنکھوں کے سامنے اپنی فصل کا نقصان ہوتے ہوتے دیکھ رہے ہیں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے کاشتکار اور کسانوں کو لاکھوں روپئے کا نقصان ھو چکا ھے ان کی کمر ٹوٹ چکی ھے ایک تو کرونا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان اور کاشتکار ویسے ہی پریشان تھے اور دوسرا ٹڈی دل نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago