Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفرگڑھ میں پولیس کا پہلا خدمت مرکز ۔آرپی او سہیل تاجک نے افتتاح کیا

مظفر گڑھ۔30 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2017ء) ضلع مظفرگڑھ میں پولیس کا پہلا خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا ،خدمت مرکز میں شہریوں کو صرف24گھنٹوں میں گاڑیوں کی تصدیق ،گمشدگی کی اطلاع ،کرایہ داروں کی اطلاع ،کریکٹر سرٹیفیکیٹس ،ڈرائیونگ لائسنس سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائینگی۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان سہیل تاجک نے مظفرگڑھ کے تھانہ سٹی میں پولیس خدمت مرکزکا افتتاح کیا ،اس موقع پر انھوں نے خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔خدمت مرکز میں شہری 24گھنٹوں کے اندر کریکٹر سرٹیفیکیٹس اورڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے ،جبکہ گاڑیوں کی تصدیق ،ایف آئی آر کی کاپی کی فراہمی ،جرم کی اطلاع دینے ،اندراج کرایہ دار اور ملازم اور گمشدگی کی اطلاع دینے کی سہولیات بھی خدمت مرکز میں فراہم کردی گئی ہیں۔شہری معمولی فیس جمع کراکر سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او ڈیرہ غازیخان سہیل تاجک اور ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمدکا کہناتھا خدمت مرکزکے قیام کا مقصد شہریوں کو مختلف دفاتر کے دھکوں سے بچانا اور ایک ہی چھت کے نیچے فوری سہولیات کی فراہمی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ خدمت مرکزکوٹ ادو اور علی پور میں بھی بنایا جائے گاتاکہ شہریوں کوکسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جاسکے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago