News

ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں میں کارکردگی کے لحاظ سے میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کی پہلی پوزیشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2023ء) چیف آفیسر بلدیہ دائرہ دین پناہ شبانہ رشید نے اپنی بہتر کارکردگی سے دائرہ دین پناہ کو صاف ستھرے شہر میں تبدیل کر دیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی ہدایت پر چیف آفیسر شبانہ رشید کی نگرانی میں شہر بھر سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے، چیف آفیسر بلدیہ دائرہ دین پناہ شبانہ رشید کے مطابق شہر میں صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے،خاص طور پر اسکولوں کا ماحول بہتر بنانے کےلئے اسکولوں کے سامنے سے تمام کچرا اٹھا لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ دائرہ دین پناہ شہر میں ڈمپنگ پوائنٹس کی بھی صفائی جاری ہے اور شہر کو کلین اینڈ گرین بنانا ان کی اولین ترجيح ہے،انہوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کی تلف کےلئے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے شہر بھر کے آوارہ کتوں کو بھی جلد تلف کر دیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں میں کارکردگی کے لحاظ سے میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ پہلے نمبر رہی ہے اور ان کی اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago