Categories: NewsUrdu News

ضلع بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ضلع کو گرین اور کلین بنانا ہے، ضلع بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے سرکاری اداروں میں نرسریاں لگائی جارہی ہیں، جن میں مختلف اقسام بالخصوص پھلدار پودے لگائے جارہے ہیں، جلد ہی ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے جس سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ میں پودے لگائے جائیں گے بلکہ دیگر اضلاع کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں بازارسے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بنائے گئے گرین بیلٹ میں پودے لگاتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم اپنے ضلع کو مثالی گرین اور کلین بنائیں گے جس کے دوسرے اضلاع تقلید کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آب و ہوا کو معتدل رکھنے کیلئے شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، شجر کاری سے نہ صرف ماحول میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ انسانی زندگی میں بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے، شجر کاری سے ماحولیات آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے دکانداروں اور انجمن تاجران کے تعاون سے شہر کے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے، انجمن تاجران اور دکانداروں نے وعدہ کیا ہے کہ اب نہ وہ خود تجاوزات قائم کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے اور شہر کی خوبصورتی کا بحال کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

14 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago