News

ضلع بھر میں قائم مفت آٹا پوائنٹس پرا ٓٹے کی فراہمی کو قواعد و ضوابط کے تحت یقینی بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم مفت آٹا پوائنٹس پرا ٓٹے کی فراہمی کو قواعد و ضوابط کے تحت یقینی بنایا جارہا ہے، حکومت کی ہدایت کی مطابق شہروں میں قائم آٹا پوائنٹس کو موسم کی خراب صورتحال کی پیش نظر شادی ہالز میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے تحصیل جتوئی میں قائم مختلف مفت آٹا پوائنٹس ہر آٹے کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر 29 مارچ سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کو بیک وقت 20کلو آٹا دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بار بار سنٹرزکے چکر لگانے کی زحمت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کو شفاف بنایا گیا ہے، اس میں کسی قسم کی بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کو پابند بنایا گیا ہے کہ آٹے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھگدڑ اور دھکم پیل جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مستحق اور اہل افراد کو آٹا فراہم کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے حلقو ں میں بازاروں اور دکانوں کو معائنہ کرتے ہیں اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کررہے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago