ضلع بھر میں عارضی مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اے ڈی سی آر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے ضلع بھر میں عارضی مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے عوام قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق تمام عارضی مویشی منڈیوں میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں جانوروں کے لئے سایہ دار جگہ، جانوروں کی خوراک اور پانی کے انتظام کے علاوہ جانوروں کے علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہےانہوں نے بتایا کہ دور دراز سے آنے والے خریداروں کی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی لئے پارکنگ کابھی انتظام ہر عارضی مویشی منڈی میں موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں ہر خریدار اور جانوروں کے مالکان کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہاتھوں پر دستانے پہننا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے بتایا کہ ہر منڈی میں میونسپل کمیٹی اور لائیو سٹاک کے اہلکار وں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ محکموں کے افسران یا متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کے خریداری کیلئے جب بھی منڈی کا وزٹ کریں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپی پر عمل درآمد کریں، اس طرح اپنے اور اپنے خاندان کو کورونا کی وبا سے محفوظ بنائیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago