Categories: NewsUrdu News

ضلع بھر میںتجاوزات کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں5کروڑ37لاکھ 94ہزار350روپے مالیت کا 147کنال اور 2مرلے رقبہ ناجائز قابضین سے وا گزار کرایا گیا ہے ، ضلع بھر میں 2219متحرک تجاوزات جن میں ریڑھی وغیرہ شامل ہیں کا خاتمہ کیا گیا، 445غیر متحرک تجاوزات جن میں تھڑے، پھٹے وغیرہ شامل ہیں کو تلف کیا گیا جبکہ 20ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، کسی فرد کو دوبارہ قبضہ کرنے یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام قبرستانوں پر قائم تجاوزات اور قابضین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ،اگر انہوں نے معینہ مدت میں جگہ خالی نہ کی تو ان کے خلا ف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago