Categories: NewsUrdu News

ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں،ڈی سی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور علاقوں کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں،جن کی نہ صرف صوبہ بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں تقلید کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں مظفرگڑھ کی صحافیوں کو ضلعی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد عامر، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب خان اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی موجود تھے

۔ڈپتی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بتایا کہ 225سال پرانے شہر کو اب شہر نو مظفرگڑھ بنایا جارہا ہے، جس میں اپنی نوعیت منفرد اور پہلے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں سہولت سنٹر کا قیام کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے فرد ملکیت کی نقل، اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی، آواز خلق ہیلپ لائن1718کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے کام سے متعلق معلومات حاصل کرسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کو باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد ہی مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ تعلیم میں امتحانی ایمرجنسی کے نافذ سے ضلع مظفرگڑھ کامیٹرک کے نتیجہ 91.43فی صد رہا اور ضلع مظفرگڑھ نے ڈویژن بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے سکولوں میں طلباء کونسل کا قیام، ای میگزین کا اجراء، بچوں کو ادبی رسالوں کی فراہمی جیسے اقدامات سے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، کھیلوں کے میدان کی بحالی پر کام جاری ہے، یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے ایک سال کے دوران کلاسوں کا اجراء شروع کردیا جائے گا جبکہ 2سے 3سال کے دوران باقاعدہ کیمپس تعمیر ہوجائے گا، طلباء و طالبات میں مقابلے کے امتحانات کا شعور بیدار کرتے ہوئے رواں سال کے دوران پوسٹ گریجویٹ کالج میں شامل کے اوقات میں سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کی کلاسیں شروع کردی جائیں گی،جدید بس سٹینڈ کے قیام اور تبدیلی کے منصوبے پر کام جاری ہے، روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، ضلع کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے 1ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل پارک کے منصوبے پر کام جلد شروع ہوجائے گا، فیصل سٹیڈیم کو قومی معیار کا سٹیڈیم بنایا جائے گا، ڈی جی خان مظفرگڑھ روڈ کو دو رویہ بنانے کیلئے فنڈز مختص کیے جاچکے ہیں، ضلع کونسل میں آڈیٹوریم بنایا جارہا ہے، پبلک سیکٹر کی معاونت سے محمود کوٹ روڈ پر اور پرانی میونسپل کمیٹی کے عمارت پر شاپنگ مال بنانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ فیاض پارک کی جدید خطوط پر بحالی اور تزئین و آرائش پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ آئی سی یو نے کام شروع کردیا ہے، شہر کو سر سبز بنانے کیلئے شجر کاری کی جارہی ہے، شہر کی مرکزی چوکوں پر درخت لگائے ہیں، روڈگرین بیلٹ بنائے گئے ہیں، تلیری باغ کی بحالی اور سفاری پارک کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی مظفرگڑھ آمد کے موقع پر شہر کی 5شاہرات جس میں علی پور بائی پاس روڈ بھی شامل ہے کی منظوری لی جائے گی، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی معاونت سے شہر کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، سردار کوڑے خان سکول کو ری ماڈلنگ کی جائے گی او ربہتر انداز میں منظم کیا جائے گا، طیب اردگان ہسپتال کے توسیع منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تمام منصوبے مظفرگڑھ کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے اور مظفرگڑھ کا ایک نیا تاثر پیش کریں گے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago