Categories: NewsUrdu News

ضلعی انتظامیہ بچوں کو متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی ایچ اومظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2019ء) ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او (پی ایس) مظفرگڑھ نے کہا ضلعی انتظامیہ بچوں کو متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے الحمد اللہ مظفرگڑھ میں گذشتہ 8 سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ایم آئی سی ایس(مکس) انٹرنیشنل ایجنسی کے حالیہ سروے کے مطابق بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کے لحاظ سے مظفرگڑھ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے یہ بات انہوں نے ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈی ایچ او (ایچ آر) کے ہمراہ پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کی کارکردگی کے سلسلہ میں اپنے وضاحتی بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مکاؤ مہم کے دوران ضلع کی کارکردگی مثالی رہی ہے اور ہماری کوریج ہمیشہ سو فیصد رہی ہے حالیہ پولیو مہم کے بعد ہونے والے سروے میں بارہ سو بچوں میں پولیو کے قطرے کے بارہ میں معلومات حاصل کی گئیں تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے گئے تھے محض دو بچوں کو فنگر مارک نہ ہونے کے باعث مشکوک قرار دیا گیا جبکہ ایک بچے کی عمر پانچ سال سے زائد اور تین بچے ضلع لیہ کے رہائشی ہونے کے باوجود سروے میں شامل کئے گئے تھے ان بے ضابطگیوں کے ثبوت حاصل کرنے کے بعد سروے کے نتائج کو چیلنج کر دیا گیا ہے جس پر حکام بالا کو باقاعدہ انکوائری کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago