News

ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں علما کرام اور مشائخ عظام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول کے مقدس ایام اور دیگر مذاہب کے تہواروں میں امن و امان اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کیلئے علماء اور مشائخ کے بھرپور کردار کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے،علماء مشائخ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے معابین باہمی تعاون اور رابطہ کو مذید مظبوط کیا جائے اور انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نے شیعہ علماء کونسل مظفرگڑھ کے عہدیداران اور علماء کرام سید غضنفر عباس نقوی ممبر ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن، ڈاکٹر مرید عباس لغاری، مولانا قاری قربان حسین عارضی، مولانا محمد ہاشم عرفانی، سید خضر عباس کاظمی، مولانا ظفر حسین قریشی، سید اسماعیل شاہ، سید اللہ ڈتہ بخاری، سید محسن گلزار نقوی، مولانا فیاض حسین جعفری، ادیب و شاعر ارشاد العصر جعفری، جمشید حسین بھٹی، سید تنویر حسین عابدی، احسن خان مگسی اور سید غلام علی بخاری سیکرٹری اطلاعات متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی پاکستان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور پی اے خالد نعیم کو محرم الحرام اور ربیع الاول کے مقدس ایام میں امن و امان اور دیگر انتظامات کرنے پر شیلڈ اور دینی کتب بھی پیش کی گئیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago