Categories: NewsUrdu News

ضلعی انتظامیہ، الخدمت فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس بارے مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اورکورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ تفصیل کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق شہر کے مصروف کاروباری مرکز قنوان چوک میں مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا الخدمت فاونڈیشن نے شہر کے چوراھوں اور مصروف کاروباری مقامات پر سینیٹائزر لوشن سے بھرے ہوئے کولر رکھ دیے اور شہریوں کو سینیٹائزر سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دی اور آگاہی فراہم کی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے خود شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے اور ان کے استعمال کی افادیت سے آگاہ بھی کیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی زندگی بہت قیمتی ہے اور شہریوں کو اس بات کی آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی اپنے متعلقین کی اور دوسرے شہریوں کی زندگی کی وبائی اور وائرل امراض سے کیسے حفاظت کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago