مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اورکورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ تفصیل کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق شہر کے مصروف کاروباری مرکز قنوان چوک میں مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا الخدمت فاونڈیشن نے شہر کے چوراھوں اور مصروف کاروباری مقامات پر سینیٹائزر لوشن سے بھرے ہوئے کولر رکھ دیے اور شہریوں کو سینیٹائزر سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دی اور آگاہی فراہم کی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے خود شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے اور ان کے استعمال کی افادیت سے آگاہ بھی کیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی زندگی بہت قیمتی ہے اور شہریوں کو اس بات کی آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی اپنے متعلقین کی اور دوسرے شہریوں کی زندگی کی وبائی اور وائرل امراض سے کیسے حفاظت کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…