Categories: NewsUrdu News

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ہارون سلطان بخاری کی ویڈیو فرانزک لیبارٹری ارسال کرنے کے احکامات

مظفر گڑھ۔5 جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن و ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار حلقہ 186ہارون سلطان بخاری کے بیان کی ویڈیو تجزیہ کیلئے فرانزک لیبارٹری ارسال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اور ہارون سلطان بخاری کو 12جولائی کو خود پیش ہونے کا پابند کیا ہے ، قبل ازیں ان کے وکیل خالد جاوید بخاری اپنے وکالت نامے کے ہمراہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے پاس پیش ہوئے اور ہارون سلطان بخاری کا بیان حلفی جمع کرایا ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں شریعت محمد پر عمل پیرا ہوں اورپاکستان کے تمام مردو خواتین کی دل و جان سے عزت کرتا ہوں، بزرگوں کو احترام اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہوں، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ، میرے مخالفین میرے بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں، میں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں سید ہارون نے خواتین کو ووٹ دینا حرام قرار دیا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago