Categories: NewsUrdu News

صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبہ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،صوبائی وزیر برائے افرادی قوت انصر مجیدخان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) صوبائی وزیر برائے لیبرویلفیئر و افرادی قوت انصر مجیدخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبہ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے کیپکو کوٹ ادو میں صنعتی کارکنا ن کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صنعتی کارکنان کی بہتری اور ترقی کیلئے کوشاں ہے، مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے قانوں سازی پر کام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کارکن خوشحال ہوگا تو صنعتیں ترقی کریں گے اور صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے صنعتی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے غریبوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈ تقسیم کیے جس سے مزدور طبقہ زیادہ مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے ان کو وظائف فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی کارکنان کو گھر سے مل اور مل سے گھر بحفاظت گھر پہنچانے کیلئے محکمہ لیبر ویلفیئر کام کررہا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر برائے لیبر ویلفیئر و افرادی قوت انصر مجیدخان نے صنعتی کارکنا ن میں 7کروڑ 37لاکھ روپے کے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago