News

صرف تعلیم کے ذریعہ ہی صنفی تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ زند گی سے عورت کے کردار کو نکال دیا جائے تو زندگی بے معنی ہوجاتی ہے، آج ہم جس مقام پر ہیں ان کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے وہ ماں کی صورت میں ہوسکتا ہے، وہ بہن کی صورت میں ہوسکتا ہے، وہ بیوی کی صورت میں ہوسکتا ہے،وہ بیٹی کی صورت میں ہوسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سائیکوپ اور ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک کے تعاون سے صنفی تشدد کے خلاف 16روزہ آگاہی مہم کے سلسلے میں سردار کوڑے خان پبلک سکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایک واحد راستہ ہے جس سے ہم صنفی تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنفی تشد د کے خاتمے کیلئے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ایک جامع لائحہ عمل بنائیں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور طاقتور بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی،غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں صرف باتوں یا تقریبات کے حد تک کام نہ کیا جائے بلکہ اس کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago