Categories: NewsUrdu News

صحافیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ کے وفدکی پولیس افسران سے ملاقات

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 جنوری2019ء) تھانہ خان گڑھ پولیس کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا خان گڑھ کے صحافیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ کے وفد نے خان گڑھ کے صحافیوں کے ہمراہ ضلع پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور انہیں مقدمہ کے بارے میں حالات سے آگاہ کیا جبکہ انکوائری آفیسر ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ غضنفر تنگوانی کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کے اہم ثبوت بھی فراہم کیے گئے۔اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والی خاتون شائشتہ کی طرف سے 12 اکتوبر 2018 کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر درالامان بھیجنے کے بیان اور خان گڑھ پولیس کی طرف سے خاتون کو جنرل بس اسٹینڈ سے برآمد کرکے تھانہ میں رپٹ لگانے کی حسب ضابطہ کاپی بھی فراہم کی گئی جبکہ خاتون اور اسکے والد کے بیانات میں کہیں بھی کسی صحافی کا نام شامل نہ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سیاسی دبائو اور انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مقدمہ میں تین صحافیوں عامر سانگی، رانا اشفاق اور علی رمضان کو شامل کردیا، جبکہ مقدمہ کی بنائی جانیوالی جھوٹی کہانی میں خود ساختہ اغوا کا ڈرامہ رچانے والی لڑکی کی طرف سے مقدمہ میں اپنے والد کو گواہ بنایا اور بیان دیا کہ والد نے 9 اکتوبر 2018 کو اغوا کے وقت میرے والد نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی، دلچسپ امر یہ ہے کہ جھوٹے مقدمہ کی کہانی کا بھانڈا یہیں پھوٹ گیا کہ لڑکی کا والد وقوعہ کے وقت دبئی تھا جو دوسرے روز 10 اکتوبر کو واپس آیا تھا اسی طرح 9 اکتوبر کو اپنے اغوا کا الزام لگانے والی لڑکی شائشتہ نے 12 اکتوبر کو مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اغوا نہ ہونے اور اپنے گھر والوں سے جان کے خطرہ کا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔صحافیوں کے وفد نے پولیس آفیسر کو تمام ثبوت فراہم کرنے کے بعد منصفانہ اور آزادانہ میرٹ پر انکوائری کرنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago