Categories: Uncategorized

صارفین کسٹمرسروسزسنٹرزسے بھرپوراستفادہ کریںتاکہ ان کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجاسکے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوصارفین سرکل،ڈویزن،سب ڈویزن کی سطح پرقائم کئے گئے میپکو کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے بھرپوراستفادہ کریںتاکہ ان کی شکایات اورمسائل کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجاسکے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہا میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ڈویزنوں، سب ڈویزنوں کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات اورمسائل کو کم سے کم وقت میں حل کروایاجاسکے جس کے بہت بہترنتائج مل رہے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل میپکودفاتر کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج کروائیں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کاازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایاجاسکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago