Categories: NewsUrdu News

صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 اکتوبر2020ء) : سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکو صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اور صارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایاجائے۔ کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزمیں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔
نااہلی اورفرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔۔انہوں نے کہاکہ کمپلینٹ سنٹرمیں درج ہونے والی شکایات پرصارف کوکمپلینٹ نمبردیاجائے اورشکایات کی صارف سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں اورصارفین کی شکایات کاکم سے کم وقت میں ازالہ یقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوسب ڈویڑن کروڑلعل عیسن کے کسٹمرسروسزسنٹر Iشکایات سنٹرکے اچانک دورے کے موقع پرکیا۔

انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئرمحسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پر کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکوہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورصارفین کے مسائل اورشکایات کے حل کے لیے میپکوکی ڈویڑنوں اور سب ڈویڑنوں کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے شکایات رجسٹرچیک کیااورڈیوٹی پرموجودکمپلینٹ سٹاف کوہدایت کی کہ عملہ مستعدہوکرخدمات سرانجام دے اورتینوں شفٹوں میں الرٹ رہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔انہوں نے ایس ڈی او کروڑلعل عیسن کو ہدایت کی بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویڑنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago