Categories: NewsUrdu News

شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ،27زخمی

شیخوپورہ/مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مارچ2019ء) شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ موٹروے ایم IIشیخوپورہ انٹرچینج سے 13 کلومیٹر اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مزدا وین کی کیری ڈبہ سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ افتخار، 13 سالہ شہزاد ،خاتون رفعت بی بی شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب مظفرگڑھ میں لنگر سرائے کے قریب ٹرک اور زائرین کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے۔ زائرین سخی سرورسے زیارت کرکے فیصل آباد جا رہے تھے۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago