Categories: NewsUrdu News

شہر کے ٹریفک مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا،ڈی سی او

مظفر گڑھ۔15 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2016ء) مظفرگڑھ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا،یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،ڈی پی او ملک اویس احمدان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے سیکرٹری آرٹی اے کو ہدایت کی کہ ضلع میں قائم ٹرانسپورٹ اڈوں کو چیک کریں اور احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں،انہوں نے کہا کہ ویگنوں اور بسوں کے اڈوں کی چیکنگ کے عمل کو سخت کیا جائے ، غیر قانونی اڈوں کو بند کیا جائے ، اوور لوڈنگ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ ادو اور علی پور کے اڈوں پر بھی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کو ٹریفک کا شعور دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاًشعور آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے تاکہ تمام شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو یقنی بنایا جاسکے۔اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ڈی او سی شہزاد مگسی، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد اور سیکرٹری آڑٹی اے عروج فاطمہ سمیت متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago