News

شہر کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اجاگر کرنا میرا مشن ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے شہر کی خوبصورت بنانے کے منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کچہری چوک میں اللہ پاک کے نام کا خوبصورت ترین یادگار نصب کیا گیا ہے۔

اس یادگار کی مزید خوبصورتی کے لیے اس پر اللہ پاک کے 99 نام بھی نصب کیے جائیں گے۔اسی طرح سے جھنگ موڑ چوک اور تلیری چوک پر یادگار نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اجاگر کرنا مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف چوکوں اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے گندگی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کو ٹاسک کر دے دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ریلوے پھاٹک سے ریلوے اسٹیشن روڈ کے اطراف میں کچرا کنڈی کی صفائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیوریج ڈسپوزل کو فعل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ڈی سی نے کہا لیڈیز پارک کو فعال کیا گیا ہے اور اس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا مظفرگڑھ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو تفریحی سرگرمی سمیت اعلیٰ معیار زندگی فراہم کی جا سکے،مزید برآں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور اسے فعال کرنے کا حکم جاری کیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago